حیدرآباد۔26جون(اعتماد نیوز) اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی اور نائب
صدر راہول گاندھی کو دہلی کی ایک معامی عدالت نے نوٹس جاری کی۔ پچھلے
سال ناشینل ہرالڈ اخبار کو بند کروانے کے تناظر میں فنڈس کے غلط استعمال کے
الزامات کا ان دونوں کو سامنا
ہے۔ عدالتنے ان دونوں کو حکم دی کہ وہ 7اگسٹ
سے قبل عدالت میں حاضر ہوں ۔ اس کیس میں مزید 5افراد کو بھی عدالت میں
حاضر ہونے کو کہا گیا۔ واضح رہے کہ ملک کے آنجہانی وزیر اعظم جواہر لعل
نہرو نے 1938میں نیشنل ہرالڈ اخبار کو شروع کیا جسکو 2008میں بند کروا دیا
گیا۔